Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی وزیر خارجہ سے عمانی وزیر خارجہ کی ملاقات

برادرانہ تعلقات فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے ملاقات کی ہے۔
عمانی وزیر خارجہ جی سی سی ممالک کے  وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہوئے تھے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں عمان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ عمل میں آیا۔ 
یاد رہے کہ  شہزادہ فیصل  بن فرحان سے بدھ کو آئرلینڈ کے وزیر خارجہ و دفاع نے بھی ملاقات کرکے اہم امور پر بات چیت کی ہے۔

شیئر: