Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 24 اکتوبر ، 2025 | Friday , October   24, 2025
جمعہ ، 24 اکتوبر ، 2025 | Friday , October   24, 2025

انڈین ورکر نے چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی 

پولیس نے ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کےعلاقے اللیث میں ایک انڈین باشندے نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’انڈین کارکن کی ہلاکت کے حقائق دریافت کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے‘۔
’ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ منگل کی صبح انڈین کی لاش اس دکان کے سامنے پڑی پائی گئی جہاں وہ ملازمت کررہا تھا‘۔ 
 ’سی سی کیمروں کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ اس نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے‘۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور لاش ہسپتال کے سردخانے میں محفوظ کردی گئی۔ پولیس اس دوران موت کے اسباب دریافت کرکے کارروائی کو آگے بڑھائے گی۔

شیئر: