مشاعر مقدسہ میں ٹرانسپورٹ ٹکٹ اب توکلنا کے ذریعے
’ایپ میں ہنگامی حالات میں امدادی اداروں کو کال کرنے اور ایمبولینس حاصل کرنے کا بھی آپشن شامل کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
توکلنا انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایپ میں مزید خدمات کا اضافہ کرتے ہوئے مشاعر مقدسہ میں ٹرانسپورٹ کی ٹکٹیں خریدنے کی سہولت شامل کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق توکلنا کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایپ میں ہنگامی حالات کے لیے امدادی اداروں کو کال کرنے اور ایمبولینس سہولت حاصل کرنے کا بھی آپشن شامل کیا گیا ہے۔‘
’مذکورہ اپ ڈیٹس وزارت حج و عمرہ اور سعودی ہلال احمر کے تعاون سے کی گئی ہیں۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اپ ڈیٹ ایپلی کیشن میں مشاعر مقدسہ میں بسوں کی ٹکٹیں آسانی سے خریدی جا سکتی ہیں۔‘
’اسی طرح کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں امدادی اداروں کو طلب کرنے کی بھی سہولت دی گئی ہے۔‘
انتظامیہ کے مطابق ’طبی ہنگامی حالات کے لیے توکلنا کے ذریعے ایمبولینس بھی طلب کی جا سکتی ہے۔‘
توکلنا ایپ کی انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’نئی اپ ڈیٹس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ صارفین ایپل سٹور یا گوگل پلے پر ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کریں۔‘