Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

 توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعہ عمرہ بکنگ ذو القعدہ کے آخر تک جاری

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ بکنگ ذو القعدہ کے آخر تک جاری رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ذو الحجہ کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ بکنگ بند کر دی جائے گی‘۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’حج سیزن کے اختتام کے بعد عمرہ بکنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ سعودی شہری و مقیم غیر ملکی توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعہ ذو القعدہ کے آخر تک عمرہ بکنگ کرواسکتے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کے ایام شروع ہوتے ہی عمرہ بکنگ بند کر دی جائے گی‘۔

شیئر: