Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

کئی علاقوں میں بدھ کو بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ مکہ کے پہاڑی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  بدھ  16 جون کو عسیر، جازان، اور باحہ کے بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہوائیں تیز چلنے کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ  بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ 
اخبار 24 اور عاجل کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مشرقی ریجن، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے ساحلی مقامات پر گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔ 
موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ  الاحسا میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  16 سینٹی گریڈ السودۃ  میں متوقع ہے۔
 ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا کہ بدھ سے  شدید گرمی  شروع ہوگی جو تیرہ دن تک جاری رہےگی۔  

شیئر: