کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے زیادہ ، ایک دن میں ریکارڈ 19 اموات
چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 113 افراد صحت یاب ہوئے ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار تیرہ جون کو کورونا کے نئے کیسز پھر ایک ہزار سے زیادہ سامنے آئے ہیں۔
اتوار کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 17 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 113 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 19 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 572 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 132 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 575 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 344 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 198 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
شرقیہ ریجن میں 155، عسیر ریجن میں 84، مدینہ ریجن میں 68، جازان ریجن میں 60، القصیم ریجن میں 40، نجران ریجن میں 23، تبوک ریجن میں 10، حائل ریجن میں 18، الباحہ ریجن میں 10، الحدود الشمالیہ میں 5 جبکہ الجوف ریجن میں 2 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 65 ہزار 797 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 48 ہزار 93 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘