Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی نرس جو کورونا میں جان کی بازی ہار گئی

رفعت الدوسری کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دوائرل ہوگئی (فوٹو سیدتی)
 سعودی عرب میں ایک اور سعودی نرس رفعت الدوسری خود  کورونا وائرس کا شکارہو کر زندگی کی بازی ہار گئی۔
دس برس سے ایک سعودی ہسپتال میں نرس کے طور پر کام کررہی تھی اور کورونا کے مریضوں کے علاج کےلیے فرنٹ لائن ورکر کے طورپر کام کر رہی تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق رفعت الدوسری کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دوائرل ہوگئی ۔چند روز قبل اس کی ایک رشتہ دار نے سوشل میڈیا پر دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا تھا کہ ’کورونا بحران میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکر۔ محنت اور خلوص کے ساتھ کام کرنے والی رفچچت الدوسری کو دعاوں کی ضرورت ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین نے بڑے احساس سے اس بات کا تذکرہ کیا کہ جو صحت عملہ کورونا وبا سے نمٹنے میں متاثرین کے علاج معالجے میں حصہ لے کر فرنٹ لائن پر کام کررہا ہے وہ ہم سب کی محبتوں کا بجا طور پر مستحق ہے۔
صارفین نے کہا کہ’ قابل فخر ہے رفعت الدوسری جس نے وبا کے شکار مریضوں کی جان بچاتے ہوئے خود اپنی جان کی بازی ہار دی‘۔

شیئر: