Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےلیے عمان کے فرمانرو کا مکتوب

عمانی وزیر خارجہ سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق بن تیمور کا دستی مکتوب موصول ہوا ہے۔  
یہ مکتوب دونوں برادر ملکوں کے گہرے اور مضبوط برادرانہ تعلقات نیز مختلف شعبوں میں تمام سطحوں پر انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر مشتمل ہے۔  

سعودی وزیر خارجہ نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پر عمانی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔( فوٹو ایس پی اے)  

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمانی  وزیر خارجہ بندر البوسعیدی نے شاہی مکتوب ریاض دفتر خارجہ  میں ملاقات کرکے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پیش کیا ہے۔ 
اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔

دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور عید الثقفی اور عمان میں متعین سعودی سفیر عبداللہ العنزی موجود تھے۔ 
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پر عمان کے وزیر خارجہ البوسعیدی اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کا خیر مقدم کیا۔  
عمانی وزیر خارجہ سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے مشترکہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے عمل میں آرہا ہے۔ 

شیئر: