خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سلطنت عمان کے فرمانرو ا سلطان ہیثم بن طارق کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران شاہ سلمان نے عمان اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے شاہ سلمان کی اچھی صحت، سعودی عرب اور اس کے عوام کی ترقی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
دونوں رہنماوں نے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور مضبوط بنانے کا جائزہ لیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔