Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

القریات میں محکمہ صحت کے سربراہ اور ہسپتال کے ڈائریکٹر برطرف

خراب کارکردگی اور کام میں کوتاہی پر فیصلہ کیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے القریات میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر اور القریات جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق  برطرفی کا فیصلہ القریات کمشنری میں خراب کارکردگی اور کام میں کوتاہی نیز مقامی شہریوں کو صحت خدمات اورعلاج کی فراہمی میں کوتاہی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
 گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ فیصلہ کیا گیا جنہوں نے ریجن میں صحت خدمات کا معیار بلند کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ القریات ہسپتال میں سعودی خاتون اثیر کی موت واقع ہوگئی جس پر اس کے والد کا مطالبہ کیا تھا کہ طبی عملے کی غفلت کی نشاندہی اور بیٹی کی موت کی ذمہ داری کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے۔ 
سعودی خاتون ’اثیر‘ کے  والد نے الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطرفی کے فیصلوں سے بات نہیں بنے گی۔ القریات ہسپتال میں میری بیٹی کی موت کے ذمہ داران کا پتہ لگانےکے لیے سپیشل کمیٹی تشکیل دی جائے۔ 

 

شیئر: