Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مراکش میں ای ویکسین پاسپورٹ ہولڈرز قرنطینہ سے مستثنی ہوں گے

 اس حوالے سے خصوصی ایپ جاری کی گئی ہے۔ (فوٹو روئٹرز)
مراکش کے صحت حکام  نے دوخوراکیں لینے والوں کے لیے ای ویکسین پاسپورٹ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ ای ویکسین پاسپورٹ کو ویکسین لگوانے والوں کے حوالے سے محفوظ، مسلمہ سرکاری دستاویز شمار کیا جائے گا۔ 
کسی بھی ملک کے ایسے شہری جو عالمی ادارہ صحت کے یہاں رجسٹرڈ ویکسین میں سے کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں انہیں یہ ای ویکسین پاسپورٹ جاری ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ای ویکسین پاسپورٹ ہولڈرز کو مراکش کے تمام علاقوں میں ادنی پابندی اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کے بغیر گھومنے پھرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ اصول سعودی شہریوں اور جی سی سی ممالک کے تمام شہریوں پر بھی نافذ ہوگا۔  
 ای ویکسین پاسپورٹ code QR سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی ایپ جاری کی گئی ہے۔ ای پاسپورٹ مراکش کے کسی ایئرپورٹ پر پرنٹ کرکے پیش کیا جا سکتا ہے اور سمارٹ موبائل پر ڈیجیٹل بھی دکھا یا جا سکتا ہے۔

 

شیئر: