Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 15 ملین ہوگئی

’ویکسین مہم جاری ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر رہائشیوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 15 ملین ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں 587 مراکز میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ویکسین لگائی گئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی مہم جاری ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر رہائشیوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آگاہی مہم کے باعث لوگوں میں ویکسین کی اہمیت واضح ہوئی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد ویکسین لگوانے کی طرف راغب ہوئی ہے‘۔
 

شیئر: