Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

معذور اور بزرگ زائرین کے لیے ماحول دوست الیکڑک گاڑیاں

الیکٹرک گاڑیاں زائرین کی سہولت کے لیے متعارف کروائی گئی ہیں۔ فوٹو ایس پی اے
سعودی رائل کمیشن برائے مکہ اور مشاعر مقدسہ نے معذور اور بزرگ  نمازیوں اور عمرہ زائرین کو استقبالیہ مرکز سے مسجد الحرام کے صحن تک پہنچانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کا انتظام کیا ہے۔
 18 ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں پر محفوظ سفر یقینی بنایا گیا ہے۔ ان میں سے ہر ایک پر 14 افراد سوار ہو سکتے ہیں۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کے دو ٹریک بنائے گئے ہیں، ایک جبل کعبہ اور دوسرا اجیاد میں ہے۔

گاڑیوں کی سہولت صبح ساڑھے گیارہ سے رات ساڑھے گیارہ تک میسر ہوگی۔ فوٹو ایس پی اے

زائرین کو مسجد الحرام کے صحن تک پہنچانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ پہلا ٹریک 600 میٹر اور دوسرا ٹریک 350 میٹر طویل ہے۔ 
الیکٹرک گاڑیاں روزانہ صبح ساڑھے گیارہ سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک چلائی جائیں گی۔ یہ انتظام  16 رمضان سے آخری روزے تک کے لیے کیا گیا ہے۔
رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینئر عبدالرحمن عداس نے کہا کہ یہ سہولت بزرگوں اور معذوروں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی جا رہی ہے۔
 الیکٹرک گاڑیاں بجلی سے چلتی ہیں اور ہر گاڑی میں 14 مسافروں کی گنجائش ہے۔ 

شیئر: