Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 90 ہزار ریال چھین جانے کا جھوٹا دعوی

’یمنی تارکین کے گھر کی تلاشی لی گئی تو پوری مسروقہ رقم اورتمام موبائل برآمد ہوئے‘ (فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے دو یمنی تارکین کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا جنہوں نے اسلحہ کے زور پر چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’دو یمنی تارکین نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ  تین افراد نے اسلحہ کے زور پر ان سے ایک لاکھ 90 ہزار ریال نقد اور 15 ہزار ریال مالیت کے موبائل چھین لئے ہیں‘۔
’رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی اور شواہد جمع کرنا شروع کئے تو بہت جلد معلوم ہوا کہ دونوں نے رقم اور موبائل ہڑپ کرنے کے لیے جھوٹی رپورٹ درج کرائی تھی‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’دونوں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کی تو انہوں نے سب کچھ اگل دیا‘۔
’بعد ازاں ان کے گھر کی تلاشی لی گئی تو پوری مسروقہ رقم اورتمام موبائل برآمد ہوئے‘۔
’مذکورہ افراد پر چوری کا ارتکاب کرنے، جھوٹی رپورٹ درج کرانے اور تفتیشی افسروں کو گمراہ کرنے کے الزام میں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: