Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب میں شمسی توانائی اور ہوا سے چلنے والا میٹھے پانی کا پلانٹ

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی نے میٹھے پانی کے منفرد منصوبے کا افتتاح کیا ہے جو قدرتی ماحول کو تحفظ دینے کے لیے مکمل طور پر سورج کی روشنی اور ہوا سے کام کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے جو کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں معاون ہوگا۔
سعودی سیاحت کو فروغ دینے اور مملکت کے وژن کو 2030 کے اہداف کے مطابق ترقی کی منازل کے حصول کا ذریعہ ہو گا۔
ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایڈمنسٹریٹرکے ترجمان انجینیئر احمد درویش نے کہا ہے کہ ’یہ منصوبہ پانی کو صاف کرنےکے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی ’سورس گلوبل‘ کمپنی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے‘۔
’اس اہم منصوبے کا آغاز سعودی ملٹی پروڈکٹ سیاحت کی مناسبت کے مطابق ہے۔ یہ منصوبہ سیاحت سے متعلق متنوع منصوبوں میں سے ایک ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شمسی توانائی سے واٹر فلٹرپلانٹ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی پیداواری گنجائش 20 لاکھ  گیلن ہیں۔
 

شیئر: