Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

فائرنگ اور منشیات استعمال کرنے والے دو شہری گرفتار 

پولیس نے وڈیو کی مدد سے دونوں کو گرفتار کیا ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت کے ایک محلے میں فائرنگ اور منشیات استعمال کرنے والے دو سعودی شہریوں کوگرفتارکیا ہے۔
سعوودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ’ دونوں نے محلے میں فائرنگ اور نشہ آور اشیا استعمال کرتے ہوئے اپنی وڈیو بنائی تھی جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ پولیس نے وڈیو کی مدد سے دونوں کو گرفتارکرلیا‘۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ملزمان نے دہری خلاف ورزیاں ہیں انہوں نے نہ صرف غیر قانونی کام کیا بلکہ اس کی تشہیر کرکے قانون کا مذاق بھی اڑایا‘۔  
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’دونوں کو نشہ آور اشیا کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔ مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔ 

 

شیئر: