Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

حکومت کا 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کا آغاز

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا آغاز فروری میں ہوا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں 30 سال اور اسے زائد عمر کے افراد کے لیے سنیچر سے ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔  
پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پر ویکسین لگنے کے حوالے سے اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ’آج کی این سی او سی میٹنگ میں کل سے 30 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
این سی او سی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
اس سے قبل ملک میں مختلف مراحل میں ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے جس کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ویکسین لگانے کا آغاز دو فروری کو ہوا جب کہ دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔
ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق اساتذہ کو ویکسین لگانے کا عمل پانچ جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جمعرات کو جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تعلیمی شعبے کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے اساتذہ اور امتحانی عملے کو جلد ویکسین لگائی جائے گی۔ 

شیئر: