Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

تعلیمی اداروں میں یکم اگست سے بغیر ویکسین کے داخلہ منع

وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ وہ اس پابندی پر عملدرآمد کرائیں گے- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے اپنے تمام اہلکاروں کو تاکید کی ہے کہ یکم اگست 2021 سے پہلے کورونا ویکسین ضرور حاصل کرلیں- اس کے بعد کسی بھی اہلکار کو کسی تعلیمی ادارے میں ویکسین کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا-
ایس پی اے کے مطابق وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ یہ پابندی سب کی صحت و سلامتی اور آئندہ تعلیمی سال کے دوران تعلیمی عمل کو سسٹم میں لانے کی خاطر لگائی گئی ہے-
وزارت تعلیم نے زور دے کر کہا ہے کہ ویکسین کے بغیر وزارت تعلیم کے کسی بھی ادارے میں کسی بھی شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا-
وزارت تعلیم نے تمام سعودی جامعات، پیشہ ورانہ اور تکنیکی  تربیت کے اعلی ادارے نیز تمام تعلیمی اداروں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ اس پابندی پر عمل درآمد کرائیں-
وزارت تعلیم نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی عرب کے تمام صوبوں اور کمشنریوں میں 587 سینٹر میں صحتی ایپ کے ذریعے اندراج کرا کر ویکسین کی تاریخ حاصل کی جاسکتی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: