Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

عمان میں کاروباری سرگرمیوں پر پابندی اٹھا لی گئی

عمان میں کورونا ٹاسک فورس نے تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
عمان میں  کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے دن کے وقت کاروبار اور نقل و حرکت پر لگائی گئی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کورونا پر نیشنل ٹاسک فورس نے کیا ہے۔
ٹاسک فورس نے تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تاہم کورونا کے حوالے سے دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا جن میں تجارتی مراکز میں کم تعداد میں لوگوں کی اجازت دینا اور جم اور سپورٹس کلب پر پابندی اور رات آٹھ بجے کے بعد ریستوان اور ہوٹلز میں صرف ڈیلیوری سروس کی سہولیات شامل ہیں۔
رات آٹھ بجے کے بعد تمام تجارتی مراکز اور دوکانیں صارفین کے داخلے کے بغیر چلیں گے۔  تاہم صارفین دن بھر سٹورز میں داخل ہو سکیں گے تاہم شاپنگ مالز، ریستوران، دوکانیں اور کیفیے میں دن کے اوقات میں 50 فیصد کسٹمرز کے داخلے کی اجازت ہوگی۔
12 سال سے کم عمر کے بچوں کے تجارتی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
قبل ازیں عمان کی کورونا سپریم کمیٹی نے کورونا کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی تھی جن کا اطلاق سنیچر 15 مئی سے ہوگا۔
نئی ہدایات کے مطابق رات کو نقل و حرکت پر پابندی ختم کر دی گئی تھی جب کہ حکومتی دفاتر میں کام 50 فیصد حاضری کے ساتھ کام کی اجازت دے دی گئی۔

شیئر: