Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 01 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   01, 2025
منگل ، 01 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   01, 2025

امارات میں کورونا کے نئے کیسز کم ہونے لگے

امارات میں متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ 43 ہزار 610 ہوگئی۔(فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی ہورہی ہے۔ جمعہ 14 مئی کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 452 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات میں متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ 43 ہزار 610 ہوگئی۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور سب کی حالت مستحکم ہے۔انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘  نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ جدید تشخیصی آلات کی مدد سے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک لاکھ 86 ہزار 370 ٹیسٹ کیے گئے۔
متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 422 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 23 ہزار 778 ہوگئی ہے۔
بیان کے مطابق وزارت نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید تین مریض چل بسے۔ وائرس سے  ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 626 ہوگئی ہے۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے پر پابندی کی پھر تاکید کی ہے۔

 

شیئر: