انڈیا کو اس وقت کورونا وائرس کی دوسری اور بدترین لہر کا سامنا ہے۔ ملک میں ہر روز کورونا کے لاکھوں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔
اس دوران یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بالی وڈ سٹار کنگنا رناوت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو اس بات کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے سنیچر کو دی۔
اپنی مراقبے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ ’گذشتہ چند روز سے میں آنکھوں میں ہلکی سی جلن کے ساتھ تھکاوٹ اور کمزور محسوس کر رہی تھی، میں امید کر رہی تھی کہ ہماچل چلی جاؤں گی تو کل ہی میں نے اپنا ٹیسٹ کروایا اور آج نتیجہ آیا کہ میں کووڈ پازیٹیو ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کورونا کا شکار، خود کو آئسولیٹ کر لیاNode ID: 551451
-
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا سے متاثر، قرنطینہ کر لیاNode ID: 554201
’میں نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کرلیا ہے ، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں پارٹی کر رہا ہے، اب جب میں جانتی ہوں تو میں اسے ختم کر دوں گی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’لوگو براہ مہربانی آپ اپنے اوپر کسی طاقت کو حاوی نہ ہونے دیں، اگر آپ خوفزدہ ہوں گے تو یہ آپ کو مزید خوفزدہ کرے گا۔‘
’آئیے اس کوویڈ- 19 کو ختم کر دیں۔یہ کچھ نہیں بس مختصر وقت کے لیے ایک فلو ہے۔ اس کی وجہ سے بہت زیادہ دباؤ پڑ گیا ہے اور اب یہ کچھ لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا رہا ہے۔ہر ہر مہادیو۔‘
یاد رہے کہ حال ہی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹوئٹر نے اداکارہ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے اور اب وہ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔
