Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ہرارے ٹیسٹ کا دوسرا روز: عابد علی کے 150 رنز مکمل

عابد علی اور اظہر علی کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 236 رنز بنے۔ (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ  کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔
کھانے کے وقفے تک پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر عابد علی اور نعمان علی موجود ہیں۔
سنیچر کو پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی اور ساجد خان نے سکور میں 35 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ساجد خان 20 رنز بنا کر ڈونلڈ تریپانو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ان کے بعد محمد رضوان 21 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پہلے دن کا احوال

جمعے کو کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عمران بٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عمران بٹ صرف دو رنز بنا کر ہی رچرڈ نگاروا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے اظہر علی نے عابد علی کے ساتھ مل بیٹنگ لائن کو سنبھال لیا۔ دونوں کے درمیان 236 رنز کی شراکت داری بنی۔ جبکہ اظہر علی نے 198 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے اپنی سینچری مکمل کی۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: کرک انفو)

لیکن اس کے بعد زمبابوے نے نئے گیند کے ساتھ کھیل میں اچھی واپسی کی اور اظہر علی 126 رنز بنا کر بلیسنگ مزربانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کپتان بابر اعظم صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں بلیسنگ مزربانی نے کیچ آؤٹ کیا۔
ان کے بعد آنے والے فواد عالم بھی پانچ رنز بنا کر مزربانی کی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے تبدیلیاں کی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے تابش خان نے ڈیبیو کیا ہے جبکہ زمبابوے نے لیوک جونگوے کو موقع دیا ہے۔
خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 2-1 سے جیتی تھی۔

شیئر: