Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

چار علاقوں میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔(فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ کو سعودی عرب کے چار علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں بالائی مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کا موسم مستحکم ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ بدھ کو بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا۔ ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتا ر 15 تا 35 کلو میٹر ہونگی جبکہ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔
بیان میں قومی مرکز نے مزید کہا کہ خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ جنوبمشرق سے جنوب کی جانب ہوگا- رفتار 15 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔
  موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔

شیئر: