Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

الھدا روڈ بارش کے باعث دونوں طرف سے بند

بارش کے پیش نظر چٹانیں گرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں سیکیورٹی آپریشن کے قومی مرکز نے بدھ کو بارش کے باعث خطرات کے پیش نظر الھدا روڈ دونوں طرف سے بند کردیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی آپریشن کے قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ الھدا آنے جانے والا روڈ عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے۔ یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ بارش کے پیش نظر چٹانیں گرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
سیکیورٹی آپریشن کے  قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ راہگیروں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے۔ خطرات دور ہوتے ہی الھدا روڈ کھول دیا جائے گا۔  
یاد رہے کہ سیکڑوں سعودی اور مقیم غیر ملکی طائف آنے جانے کے لیے الھدا روڈ استعمال  کرتے ہیں۔

شیئر: