Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

کئی علاقوں میں سنیچر کو بارش اور ژالہ باری کا امکان

مکہ ریجن میں جمعے کو بعض مقامات پر گردو غبار سے حد نظر محدود تھی۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر یکم مئی کو مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ سنیچر کو نجران، جازان، عسیر اور باحہ میں بارش کا موسم ہوگا۔ اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل جائے گا جبکہ مشرقی اور سعودی عرب کے بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی۔
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ سنیچر کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ میں جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق جمعے کو سعودی عرب کے دو علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔
مکہ مکرمہ ریجن میں بعض مقامات پر بارش ہوئی ہے۔ تیز ہواؤں اور گردو غبار کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔
جازان ریجن میں بھی  بارش ہوئی ہے جبکہ جیزان اور بیشتر کمشنریوں میں سیلابی کیفیت رہی ہے۔

 

شیئر: