Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مسجد الحرام میں بارش کی وڈیو وائرل

موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ میں بارش کی پیشگوئی کی تھی- (حرمین جنرل پریذیڈنسی)
 مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں جمعرات کو بارش کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ گزشتہ روز بھی بارش کے دوران طواف کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق خانہ کعبہ اور طواف کے صحن میں بارش کے دوران زائرین کے تاثرات اور مناظر پر مشتمل وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ ان میں عمرہ زائرین اور نمازی ہر طرح کےانتظامات کے ماحول میں طواف اور نماز ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی تھی کہ جمعرات کو مکہ مکرمہ ریجن شہر اور کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کا قوی امکان ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: