Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ملائیشین وزیر کی مسجد الحرام میں صفائی کے کاموں میں شرکت

ملائشین وزیر کا کہنا تھا کہ ’مسجد الحرام کی خدمت میرے لیے باعث سعادت ہے‘
حرم مکی الشریف میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے آنے والے پانی کی نکاسی کرتے ہوئے ملایئشیا کے وزیرتجارت کی تصاویر سوشل میڈیا پرغیر معمولی طورپر وائرل ہو گئیں۔
بارش کے پانی کی نکاسی کرتے اور مسجد الحرام کا فرش خشک کرنے کی کوشش میں مصروف ملائیشین وزیر تجارت کے عمل پر لوگوں بے پناہ پسندیدگی کا اظہار کیا۔
ویب نیوز اخبار 24 نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصویر اور لوگوں کی جانب سے دیئے جانے ملائشین وزیرتجارت کے عمل پر اظہارپسنددگی  کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کے روز مکہ مکرمہ میں ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے انتظامیہ نے فوری طورپر صحن مطاف کو خشک کرنے کےلیے کارروائی کا آغاز کیا گیا جس کے تحت بڑی تعداد میں صفائی کے کارکن وائپرز اور مشینوں کے ذریعے پانی خشک کرنے میں مصرف ہوگئے۔

ملائیشین وزیر تجارت محمد علی مسجد الحرام میں پانی خشک کرتے ہوئے (فوٹو، اخبار24 )

ملائیشین وزیر تجارت محمد علی بھی اس وقت حرم مکی الشریف میں موجود تھے جنہو ں نے مسجد الحرام میں کام کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے ایک کارکن سے وائپرلے کر پانی خشک کرنا شروع کردیا۔
 ملائیشین وزیر تجارت نے سوشل میڈیا پر اپنے کمنٹس میں کہا کہ ’میرے لیے مسجد الحرام میں کارکنوں کے ساتھ کام کرنا باعث سعادت ہے‘۔
واضح رہے منگل کو مکہ مکرمہ میں موسلہ دھار بارش اور ژالہ باری ہونے سے شہر کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئی تھی۔ حرم مکی الشریف میں موجود عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کیا اور خصوصی دعائیں مانگیں۔ 
منگل کو ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم غیر معمولی طورپر خشگوار ہو گیاہے۔

شیئر: