Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

خانہ کعبہ میں بارش اور ژالہ باری کے دوران طواف

سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں منگل 27 اپریل کو بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے اور مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کیا اور عصر کی نماز ادا کی۔
مکہ کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں کم بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کے باعث کئی مقامات زیر آب بھی آئے۔
 امارات مکہ ریجن نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بارش اور ژالہ باری کی وڈیو شیئر کی ہے۔
مسجد احرام کی انتظامیہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے۔ طواف کرنے والوں کو گروپوں کی شکل میں زمینی منزل کے مطاف بھیجا گیا۔
بارش کے دوران عام گروپ بندی معطل کردی گئی اور شاہ فہد کی توسیع  والی عمارت میں عمرہ زائرین کو بھیج دیا گیا۔ یہاں دو ہزار عمرہ زائرین کی گنجائش ہے۔
  مقدس مساجد کی انتظامیہ نے عمرہ اور نماز کے لیے آنے والوں کو بارش سے بچانے کے لیے گرین چھتریاں فراہم کی ہیں۔ ان کا انتظام وزارت اسلامی امور کی جانب سے کیا گیا تھا۔ 
 

شیئر: