Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025

بدھ سے اتوار تک کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

مکہ ریجن کے بالائی علاقے بارش اور ژالہ  باری کی لپیٹ میں ہوں گے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ سے اتوار تک سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ ریجن کے بالائی علاقے بارش اور ژالہ  باری کی لپیٹ میں ہوں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ریاض اور الشرقیہ ریجنوں کے متعدد مقامات پر گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش برستے رہنے کا بھی امکان ہے۔
بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا۔ ہواؤں کی فی گھنٹہ  رفتار  14 تا 38 کلو میٹر ہوگی۔ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ جنوب سے جنوب مشرق کی جانب ہوگا۔ رات کے وقت رخ شمال سے شمال مشرق کی جانب منتقل ہوجائے گ۔ ہوا کی رفتار  14 تا  34 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونگی جبکہ لہریں ایک میٹر تک اونچی ہوں گی۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ عسیر، باحہ، جازان اور نجران کے ساحلی علاقے گرج چمک کے  ساتھ بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کو  قصیم، ریاض اور الشرقیہ میں بارش درجے درمیانے درجے کی ہوگی۔
 مملکت کے جنوب مغربی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
 
بدھ کو نجران، جازان، عسیر اور باحہ میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
 ریاض اور الشرقیہ  ریجنوں کے بعض مقامات پر بدھ کو تیز ہواؤں کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور بارش بھی ہوتی رہے گی۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ منگل کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور الاحسا یں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  14 سینٹی گریڈ ابہا، تبوک ، طریف اور القریات میں رہے گا۔

شیئر: