کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں سماجی تہواروں، شادی بیاہ کی رسومات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر آئے روز صارفین عالمی وبا کے دوران ہونے والے غیر معمولی واقعات پر تبصرے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اردن نے انڈیا سے آنے والی پروازیں معطل کردیںNode ID: 560781
-
انڈیا کے ہسپتالوں میں شدید بحران، آکسیجن کے بعد سٹریچرز کی کمیNode ID: 560796
مہنگے ملبوسات میں ہونے والی شادیاں تو بہت دیکھی گئی ہیں لیکن سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر انڈیا کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مدھیہ پردیش میں ہونے والی ایک شادی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جوڑا پی پی ای کٹس پہن کر شادی کی رسومات ادا کر رہا ہے جبکہ ایشیئن نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کے مطابق ایک دن پہلے ہی دولہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اسی حوالے سے علاقے کے تحصیلدار نوین گرگ کا کہنا تھا کہ 19 اپریل کو دولہے کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ’ہم شادی روکنے کے لیے یہاں آئے تھے لیکن سینیئر عہدیداروں کی درخواست اور رہنمائی پر شادی کرنے کی اجازت دی گئی۔ جوڑے کو پی پی ای کٹ پہننے کے لیے دیا گیا تاکہ انفیکشن نہ پھیلے۔‘
#WATCH | Madhya Pradesh: A couple in Ratlam tied the knot wearing PPE kits as the groom is #COVID19 positive, yesterday. pic.twitter.com/mXlUK2baUh
— ANI (@ANI) April 26, 2021
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، صارف پرسناسمہا نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان سٹنٹ شادیوں کی طرح ہے جیسے جہاز سے کودتے ہوئے شادی کرنا یا سکائی ڈائیونگ۔ کیوں۔ کیونکہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔‘

کچھ صارفین نے کورونا کی بگڑتی صورتحال میں شادی کی رسومات ادا کرنے پر جوڑے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
صارف ڈیزائر ورلڈ نے لکھا کہ ’یہ وہ وجوہات ہیں جس نے اس وقت انڈیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے، صرف وزیر اعظم مودی کو کیوں الزام دیا جائے، یہ جرم ہے، دولہے کو گرفتار کیا جائے۔‘

کچھ صارفین نے اس جوڑے کی شادی کو رشتہ داروں کی جلدی سے جوڑا اور لکھا کہ ’جب آپ کے رشتہ داروں کو آپ کی صحت سے زیادہ آپ کی شادی کی فکر ہو تو ایسی صورتحال میں بھی شادی کرنی پڑ جاتی ہے۔‘
جبکہ بہت سے صارفین یہ سوال کرتے دکھائی دیے کہ آخر اتنی جلدی کس بات کی تھی۔












