Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستان میں رمضان راشن پیکٹس کی تقسیم جاری

پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں راشن تقسیم کیا گیا( فوٹو سبق)
 سعودی عرب خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کے تحت پاکستان کے صوبے پنجاب اور دیگرعلاقوں میں مقیم نادار خاندانوں تک رمضان راشن پہنچا رہا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی، پاکستان میں مذہبی اتاشی اور سعودی سفارتخانے کے تعاون سے رمضان راشن تقسیم کرا رہی ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں تعینات مبلغین اور اسلامی مراکز کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ 
پیر کو مستحق خاندانوں میں  600 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ ان کا کل وزن 15600 کلو گرام تھا۔ ان سے پنجاب کے چھ ہزار افراد کو فائدہ ہوا۔ لاہور، اوکاڑہ، سرگودھا اور فیصل آباد شہروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
علاوہ ازیں 500 راشن پیکٹ جن کا وزن 1300 کلو گرام تھا خیبر پختونخوا کے 5 ہزار افراد کو پشاور، صوابی، مردان اور چترال میں تقسیم کیا گیا۔ 
پاکستان کے برادر عوام وزارت اسلامی امور کی جانب سے رمضان راشن کی تقسیم کے پروگرام کی ستائش کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہر سال رمضان میں ناداروں کی ضروریات پوری کرنے کا اہتمام کرتا ہے۔

شیئر: