رمضان راشن پروگرام سے پاکستان میں ہزاروں افراد کو فائدہ
رمضان راشن پروگرام سے پاکستان میں ہزاروں افراد کو فائدہ
بدھ 21 اپریل 2021 17:49
کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ رمضان راشن تقسیم کیا جا رہا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت رہنمائی نے پاکستان کے مختلف شہروں میں افطار پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور پاکستانی حکام کے تعاون سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ رمضان راشن پیکیج تقسیم کر رہی ہے۔
اب تک 400 راشن پیکٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں (فوٹو: سبق)
پاکستانی فلاحی انجمنوں کے سربراہوں نے رمضان کے دوران اسلامی اخوت اور محبت کے رشتے استوار کرنے پر سعودی قیادت کے لیے قدرو منزلت اور ممنونیت کے جذبات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں سعودی مذہبی اتاشی رمضان راشن مقامی حکام کے تعاون سے تقسیم کر رہے ہیں۔ ضرورت مندوں کے گھروں یا قریب ترین پوائنٹس پر رمضان راشن کے پیکٹ پہنچائے جا رہے ہیں۔
اب تک 400 راشن پیکٹ مستحقین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا مجموعی وزن 10400 کلو تھا۔ اس سے اسلام آباد و مضافات، راولپنڈی اورعلی پور کے چار ہزار افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔