Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جنوبی افریقہ کے کرکٹر بیورن فورٹن نے اسلام قبول کر لیا

بیورن فورٹن ںے جنوبی افریقہ کی سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی ہے۔ فائل فوٹو: اے پی
جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر بیورن فورٹن نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
بیورن کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے جنوبی افریقہ کے کرکٹر تبریز شمسی نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا ہے اور ساتھی کھلاڑی کو مبارک باد دی ہے۔
بیورن فورٹن کا اسلام قبول کرنے کے بعد نام عماد ہے۔ ان کی اہلیہ نے بھی اسلام قبول کیا ہے۔
اس بات کی تصدیق 26 سالہ بیورن فورٹن نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں تبریز شمسی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کی ہے۔
اس سے قبل 2011 میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وین پارنیل نے اسلام قبول کر کے اپنا نام ولید رکھا تھا۔
بائیں ہاتھ سے سپن گیندیں کرانے والے بیورن نے جنوبی افریقہ کی جانب سے ستمبر 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے اب ایک ایک ون ڈے اور سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔ وہ ٹی ٹوئںٹی میں چھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

شیئر: