Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل دو ہزار سے زیادہ

متحدہ عرب امارات میں سنیچر 24 اپریل کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو ہزار 80 نے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 925 ہوگئی۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید طبی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 12 ہزار779 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 793 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 90 ہزار 457 ہوگئی ہے‘۔
’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 مریض چل بسے۔ مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نےعوام کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنے اور سماجی فاصلے کی تلقین کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید ایک لاکھ 5 ہزار 443 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ویکسین کی ایک کروڑ ایک لاکھ 6 ہزار 684 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
 

شیئر: