امارات میں کورونا کے نئے کیسز دو ہزار کے قریب
اتوار 18 اپریل 2021 17:40
متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 97 ہزار 154 ہوگئی ہے۔( فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں اتوار اٹھارہ اپریل کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 930 نے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 154 ہوگئی۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید طبی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 3 ہزار347 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 503 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 79 ہزار 566 ہوگئی ہے‘۔
’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 مریض چل بسے۔ مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 554 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نےعوام کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنے اور سماجی فاصلے کی تلقین کی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 28 ہزار737 کو کرونا ویسکین لگائی گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 96 لاکھ 30 ہزار 200 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔