Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

مملکت میں سونے کی  قیمتیں بڑھ گئیں

عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی پڑے- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ بڑھ گئے- عالمی منڈی کے اثرات سعودی عرب پر بھی پڑے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق چوبیس قیراط ایک گرام سونا 216.29 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 189.26 ریال ریکارڈ کی گئی- سعودی عرب میں سب سے زیادہ 21 قیراط کے سونے کے زیورات استعمال کیے جاتے ہیں-
18 قیراط ایک گرام سونا 162.22 ریال میں اور 14 قیراط ایک گرام سونا  126.17  ریال میں فروخت ہوا-
ایک اونس سونے کی قیمت 6731.25  ریال رہی جبکہ 21 قیراط کا 8 گرام سونے کا  بسکٹ 1514.06 ریال میں دستیاب رہا-
عالمی مارکیٹ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سونے کے نرخ بڑھ گئے تھے جس کے اثرات جمعرات کو سعودی گولڈ مارکیٹ پر پڑے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: