Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھنے لگے

ایک کلو سونے کی قیمت دو لاکھ 23 ہزار297 ریال ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سونا مسلسل مہنگا ہو رہا ہے تاہم اتوار کو سونے کے نرخوں میں ٹھہراؤ دیکھا گیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو 24 قیراط کا ایک گرام سونا 223.30 ریال، بائیس قیراط 204.69 ریال میں فروخت ہوا۔ 

ایک گرام سونے کی قیمت 195.39 ریال ریکارڈ کی گئی( فوٹو ٹوئٹر)

اکیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 195.39 ریال جبکہ 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 167.48 ریال ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
ایک اونس سونے کی قیمت 6945 جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت دو لاکھ 23 ہزار 297 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 
یاد رہے کہ جمعرات کو سعودی عرب میں سونے کی قیمت عروج کو پہنچ گئی تھی گیارہ ماہ میں سونا اتنا زیادہ مہنگا نہیں ہوا تھا جتنا جمعرات کو دیکھا گیا تھا- 

شیئر: