کورونا وبا نے جہاں پوری دنیا کے نظام زندگی کو متاثر کیا وہیں اس سے دنیا بھر کی فلم انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ایسے وقت میں بالی وڈ کے ’دبنگ خان‘ سلمان خان نے مداحوں کے لیے اس عید پر اپنی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے۔
شائقین کو اس فلم کا اس قدر بے صبری سے انتظار ہے کہ اس کے چرچے ٹوئٹر پر بھی ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سلمان خان کے بارے میں دلچسپ ’انکشافات‘Node ID: 527816
-
سلمان خان اور کترینہ کیف شوٹنگ سے پہلے کہاں تھے؟Node ID: 544531
-
’سلمان خان نے دھوکہ دیا، ہمارا بریک اپ ہوا اور اب ہم دونوں۔۔۔‘Node ID: 553626
فلم کی پروڈکشن ٹیم نے بدھ کو ڈیجیٹل دنیا میں ’رادھے‘ کا ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کیا جبکہ سلمان خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی فلم کے ٹریلر کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تو ملتے ہیں کل‘۔
Toh milte hain kal...#RadheTrailerOutTomorrowhttps://t.co/NidUrCn4Zw@bindasbhidu @DishPatani @RandeepHooda @PDdancing @SKFilmsOfficial @ZeeStudios_ @SohailKhan @atulreellife @reellifeprodn @ZeeMusicCompany@ZeeplexOfficial @ZEE5India
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 21, 2021
فلم شائقین جہاں ابھی سے فلم دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں کچھ صارفین نے کورونا وبا کے دوران فلم کے ریلیز ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
اس عید پر آنے والی فلم کے بارے میں جاننے کے بعد صارف آئی ایم کریتی لکھتی ہیں کہ ’پورے ملک میں ویسے ہی وبا پھیلی ہوئی ہے اور کل ایک اور بڑی وبا کا ٹریلر آ جائے گا، محفوظ رہیں۔‘

جبکہ فلم ریلیز کرنے کے فیصلے کے حق میں بات کرتے ہوئے ٹوئٹر صارف سدھارت ماتھر اپنے ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’مجھے لگتا ہے یہ ایک اچھا فیصلہ ہے اور کمٹمنٹ تو کمٹمنٹ ہوتی ہے۔’ رادھے‘ فلم کا ٹریلر کل آ رہا ہے۔‘

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ڈیشا پٹانی، جو اس فلم میں سلمان خان کی ہیروئن ہیں۔ انہوں نے بھی ٹویٹ کرتے یوئے کہا کہ ’یہ عید رادھے کے ساتھ، کاؤنٹ ڈاون شروع ہو چکی ہے۔‘
ایک اور صارف نے فلم کو ’ونڈر وومین‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’سلمان خان ہالی وڈ کی ونڈر وومین کے راستے پر ہیں۔ رادھے بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جو دو پلیٹ فارمز پر ریلیز ہو گی۔‘












