Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

امارات میں دو ہزار کے قریب کورونا کیسز کی تصدیق

ایک دن میں ایک لاکھ 91 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار931 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی روز میں دو افراد اس مرض سے ہلاک بھی ہوئے۔
اماراتی اخبار کے مطابق وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 91 ہزار 886 کورونا ٹیسٹ کیے جن میں سے ایک ہزار 931 افراد کے ٹیسٹ پازیٹوآئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے ایک ہی روز میں ایک ہزار 898 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق امارات میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 860 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے ہاتھوں ایک ہزار 559 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرسختی سےعمل کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے، علاوہ ازیں سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے۔

شیئر: