Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کویت میں رمضان کے آخر تک جزوی کرفیو میں توسیع

کویتی کابینہ کے اجلاس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے( فوٹو اے ایف پی)
کویتی کابینہ نے جزوی کرفیو میں رمضان کے آخر تک توسیع  کی ہے۔ کرفیو جمعرات سے روزانہ شام سات بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا۔ 
اخبار 24 کے مطابق کویتی سرکاری میڈیا سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ رمضان کے آخر میں وبا کی صورتحال پر نظر ثانی کرکے کرفیو ختم کرنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوگا۔  
کویتی کابینہ کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ جزوی کرفیو کا سلسلہ رمضان کے آخر تک جاری رکھا جائے۔
اس سے قبل کابینہ نے جمعرات کی شام سے آئندہ جمعرات کی صبح تک جزوی کرفیو کا فیصلہ کیا تھا۔ 

شیئر: