Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

متعدد علاقوں میں پیر کو بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان

سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ مکہ میں رہے گا( فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  پیر 19 اپریل کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیر کو بھی جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ژالہ باری بھی ہوگی جبکہ گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیر کو ہواؤں کا رخ شمال مشرق سے جنوب مشرق کی جانب ہوگا۔ شام کے وقت ہواؤں کا رخ جنوب مغرب سے مغرب کی جانب ہوجائے گا۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیر کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔ 
دریں اثنا مکہ مکرمہ ریجن کی معروف کمشنری طائف میں اتوار کو تیسرے روز بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ طائف کے شمالی، جنوبی اور مغربی محلوں اور کمشنری کے درمیانی علاقوں میں بارش کی اطلاعات ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف کمشنری کے محلوں اور تحصیلوں میں بارش سے وادیاں برسانی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
 بارش سے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر طائف کے الھدا پہاڑی راستے کو دونوں جانب سے بند کردیا گیا تھا۔

 

 

شیئر: