Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جنرل قمر باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان افغانوں کی سربراہی میں امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرے گا: آرمی چیف
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ٹیلی فونک بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی تبدلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی اتفاق رائے پر ہمیشہ افغانوں کی سربراہی میں امن عمل کی حمایت کرے گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانوں کی سربراہی میں امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا وعدہ کیا۔
واضح رہے امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے آرمی چیف سے رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب منگل کو یہ خبر سامنے آئی کہ صدر جو بائیڈن رواں برس 11 ستمبر تک غیر مشروط طور پر افغانستان سے امریکی فوجی واپس بلا لیں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک امریکی حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا تھا کہ نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کی 20 ویں برسی سے قبل امریکہ اپنی طویل ترین جنگ کا اختتام کرے گا۔
افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شیئر: