Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 اگست ، 2025 | Sunday , August   17, 2025
اتوار ، 17 اگست ، 2025 | Sunday , August   17, 2025

 پٹرول سٹیشن پر غیرملکی ورکرز کو دھمکانے پر شہری گرفتار

غیر ملکی ورکرز کو اسلحے سے ڈرانےدھمکانے کا الزام ہے ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں عسیر پولیس نے پٹرول سٹیشن پر غیرملکی ورکرز کو اسلحہ سے ڈرانے دھمکانے اور تشدد کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق عسیر پولیس نے بیان میں بتایا کہ مقامی شہری نے جو عمر کے تیسرے عشرے میں ہے پٹرول سٹیشن گاڑی میں پٹرول بھروانے کے لیے پہنچا تھا۔ اس نے ورکرز کو اسلحہ سے ڈرایا دھمکایا تھا اور وہاں سے فرار ہوتے وقت پمپ کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔ 
پولیس نے مفرور شہری کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پبلک پراسیکیوشن کو واقعے کی اطلاع دی گئی ہے۔

شیئر: