Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ایمبولینس سے موبائل چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

تعمیراتی سامان چوری کرنے والے ایک شہری کو بھی پکڑا گیا ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں تبوک پولیس نے ایمبولینس سے موبائل چوری کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق  تبوک پولیس نے وڈیو کلپ کی مدد سے ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کیا ہے دونوں سعودی شہری ہیں۔
 وڈیو کلپ میں نظر آرہا تھا کہ ایمبولینس کے اہلکار ابتدائی طبی امداد کی کارروائی میں مصروف تھے اس دوران ایمبولینس سے ان کا موبائل چوری کرلیا گیا۔
تبوک پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
دوسری جانب مشرقی ریجن پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ شہر کے مختلف محلوں میں زیرتعمیر عمارتوں سے تعمیراتی سامان چوری کرنے والے ایک شہری گرفتارکیا گیا ہے۔
الشرقیہ پولیس نے بتایا کہ مسروقہ سامان کی قیمت کا اندازہ ایک لاکھ 6 ہزار ریال کے لگ بھگ ہے۔ ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا۔

شیئر: