Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

چوری اور ڈکیتی کی 34 واردتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

 مسروقہ سامان چار لاکھ پچاس ہزار ریال میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے گھروں، تجارتی مراکز اور سکولوں میں گھس کر نقدی، زیورات، قیمتی نجی اشیا اور سامان چوری کرنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے ریاض کے متعدد محلوں میں چوری اور ڈاکے کی 34 وارداتوں اور مسروقہ سامان چار لاکھ پچاس ہزار ریال میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ 
ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔ 

شیئر: