Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

دمام میں مارینا مال سمیت متعدد دکانیں سربمہر

’مال میں ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے پر کارروائی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دمام میونسپلٹی کی نگرانی میں متعدد سرکاری اداروں کی مشترکہ تفتیشی کمیٹی نے مارینا مال بند کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشترکہ تفتیشی کمیٹی میں بلدیہ کے اہلکاروں کے علاوہ وزارت تجارت، وزارت صحت، پولیس اور گورنریٹ کے اہلکار شامل تھے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث مذکورہ مال کو سربمہر کر دیا گیا ہے‘۔
’مال میں گنجائش کے حساب سے جتنے افراد کو اندر جانے کی اجازت تھی اس سے کہیں زیادہ لوگوں کو شاپنگ کرنے کی اجازت دی گئی‘۔
’مال کے داخلے پر درجہ حرارت ناپنے کا کوئی اہتمام نہیں تھا نیز اندر جانے والوں سے توکلنا ایپ دکھانے کا مطالبہ نہیں کیا جارہا تھا‘۔
’علاوہ ازیں مال کے اندر سماجی فاصلے کے علاوہ ماسک کی بہت زیادہ پابندی نہیں تھی‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث مالکان کو جواب طبی کے لیے بلایا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی عائد ہوگا‘۔
دوسری طرف مشرقی ریجن میونسپلٹی نے متعدد بازاروں کے تفتیشی دورے کے دوران 13 دکانوں کو بند کرادیا ہے۔

’مشترکہ تفتیشی کمیٹی میں متعدد سرکاری اداروں کے اہلکار شامل تھے‘ ( فوٹو: سبق)

میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ’بازاروں کے تفتیشی دورے کے دوران متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے پر کارروائی ہوئی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز کی پابندی کرنا لازمی ہے، جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھی جائے گی وہاں سختی سے کارروائی ہوگی‘۔

شیئر: