Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 27 ہزار خلاف ورزیاں

 نجران میں سب سے کم 140 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  28 مارچ سے 3 اپریل تک ایک ہفتے کے دوران کووڈ 19 ایس او پیز کی 27 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آ ئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  دارلحکومت ریاض میں 8 ہزار 800 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی  ہیں، مکہ مکرمہ میں 6 ہزار، الشرقیہ میں 3 ہزار 700 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
 نجران میں سب سے کم 140 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدادیت کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کے جاری کردہ ضوابط کی پابندی کریں اور وبا سے بچاؤ کے لیے مطلوب ضوابط کا احترام کریں۔

شیئر: