Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

دبئی اکانومی کی چھوٹے کاروباری اداروں کی مدد کے لیے ایمازون سے شراکت

امارات اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے (فائل فوٹو اے ایف پی)
دبئی اکانومی نے چھوٹے کاروباری اداروں کی مدد کے لیے ایمازون کے ساتھ شراکت کی ہے جو زیادہ سے زیادہ صارفین تک آن لائن پہنچنا چاہتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ پروگرام ایسے کاروباری اداروں جن کو ای کامرس سیلر یونیورسٹی تک رسائی حاصل ہے، تربیتی ویڈیوز کا ایک سلسلہ جو ایمازون پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔
ایما زون مشرق وسطی کے نائب صدر رونالڈو موچاوار نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایمازون میں چھوٹے کاروباری اداروں کی مدد کرنا ہمارے کام کا بنیادی حصہ ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی سیلرز جو زیادہ تر چھوٹے کاروبار ہیں، عالمی سطح پر ایما زون سٹورز میں فروخت ہونے والی ہر چیز میں آدھے سے زیادہ ہیں۔
رونالڈو موچاوار نے کہا کہ ’ہمیں دبئی میں ٹارٹ اپس کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور ہم ان کے کاروباری سفر کو تیز کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ کاروبار کو آسانی سے عالمی ایجادات کے رجحانات کے مطابق ڈھال سکے، خاص طور پرای کامرس منظر میں۔

شیئر: