Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

 ایمازون برطانوی کمپنی میں اپنا سٹیک کم کرے گی

ایمازون نے گذشتہ سال معاہدے کے تحت اپنا سٹیک بڑھا کر 16 فیصد کر دیا تھا (فوٹو عرب نیوز)
آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون کے شائع کردہ ایک پراسپیکٹس کے مطابق ایمازون ڈاٹ کام اپنی آنے والی ابتدائی عوامی پیشکش میں برطانوی فوڈ ڈیلیوری کمپنی ڈیلیورو میں اپنا سٹیک پندرہ اعشاریہ آٹھ فیصد سے کم کر گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد کر دے گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈیلیورو نے اس ہفتے لندن کے آئی پی او کے لیے روڈ شوز شروع کیے اور اس کی قیمت کا حجم 3.90 اور 4.60 پاؤنڈ فی شیئر کے درمیان طے کیا جس سےاس کی مارکیٹ ویلیو 7.6 بلین پونڈ اور 8.8 بلین پونڈ (10.46 بلین ڈالر 12.11 بلین ڈالر) کے درمیان ہو گی۔
اس میں حتمی قیمت پر موجودہ شیئر ہولڈرز سے ایک بلین پونڈ اور تقریباً 128.2 ملین شیئرز جمع کرنے کے لیے نئے شیئرز کی فروخت شامل ہے۔
پراسپیکٹس کے مطابق ایمازون اس کے حصے کے طور پر تقریباً 23.3 ملین شئیرز کی قیمت گرا رہا ہے جس سے ٹیک جائنٹ اس معاہدے سے 90.87 ملین اور  107.18 ملین پونڈ کے درمیان اکٹھا کر سکتی ہے۔
ایمازون نے گذشتہ سال ایک معاہدے کے ساتھ  ڈیلریو میں اپنا سٹیک بڑھا کر 16 فیصد کر دیا تھا جس کو برطانیہ کے مسابقتی نگران ادارے نے کلیئر کرنا تھا اور جنوری میں 180 ملین ڈالر کے نجی فنڈنگ راؤنڈ میں حصہ لیا تھا جس میں اس فرم کی قیمت 7 بلین ڈالر سے زیادہ تھی۔

شیئر: