جعلی زمزم کی 130 بوتلیں ضبط کر لی گئیں
’یہ ملاوٹی زمزم کی بوتلیں تھیں جو نامعلوم ذرائع سے حاصل کی گئیں، انہیں صحت کے اصولوں کے مطابق سٹور نہیں کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے جعلی زمزم کی 130 بوتلیں ضبط کرلی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی اور صحت معیارات کی پابندی کیے بغیر زمزم فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی ہوئی ہے‘۔
’اس ضمن میں 130 بوتلیں ضبط کرکے تلف کردی گئیں جنہیں زمزم کہہ کر فروخت کیا جارہا تھا‘۔
’یہ ملاوٹی زمزم کی بوتلیں تھیں جو نامعلوم ذرائع سے حاصل کی گئیں نیز انہیں صحت کے اصولوں کے مطابق سٹور نہیں کیا گیا‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’اسی طرح ٹھیلے لگا کر کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوئی ہے‘۔
’اس اثنا میں کئی کلو گرام غذائی مواد ضبط ہوا ہے، اس میں سے جو قابل استعمال تھا اسے خیراتی تنظیموں کے حوالے کیا گیا جبکہ بقیہ کو تلف کردیا گیا ہے‘۔